ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے تھانہ سمبڑیال اور پولیس خدمت مرکز کا ادورہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے
ڈی پی او سیالکوٹ کا تھانہ سمبڑیال اور پولیس خدمت مرکز کادورہ، شہریوں کے مسائل سنے

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 20 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے تھانہ سمبڑیال اور پولیس خدمت مرکز کا ادورہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے احکامات جاری کیے جبکہ پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے تھانے کی عمارت، صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کی تکمیل کا بھی جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سمبڑیال سجاد احمد باجوہ اور ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال انسپکٹر میاں عبدالرزاق بھی موجود تھے۔








