اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے جلوس کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے جلوس کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا

سیالکوٹ۔ 20 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے جلوس کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر کی زیرِ صدارت 12 ربیع الاول کے سلسلہ میں منعقد ہونے والے جلوس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اے سی آفس ڈسکہ میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اہلسنت و جماعت کے عہدیداران، ممبران امن کمیٹی اور متعلقہ محکموں کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جلوس کے روٹ، سکیورٹی، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر ضروری انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ 12 ربیع الاول کے جلوس کے دوران بہترین انتظامات، فول پروف سکیورٹی اور شرکا کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔