ایف آئی اے سیالکوٹ کی کارروائی، کاپی رائٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر ایک شخص گرفتار

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سیالکوٹ نے کاپی رائٹ کی مبینہ خلاف ورزی کے ایک مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک نجی لیبارٹری کے انچارج و منیجر کو گرفتار کرلیا ہے

سیالکوٹ۔ 20 اگست (اے پی پی):ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سیالکوٹ نے کاپی رائٹ کی مبینہ خلاف ورزی کے ایک مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک نجی لیبارٹری کے انچارج و منیجر کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی متعلقہ ادارے کی درخواست اور متعلقہ حکام کی ہدایات پر کی گئی۔

کارروائی کے دوران مختلف دستاویزات، لیپ ٹاپ، انوائسز اور مبینہ طور پر متعلقہ ادارے کے نام و ڈیزائن پر مشتمل سائن بورڈز اور دیگر مواد قبضے میں لیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار شخص کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔