آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل (جمعہ) کے لیے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں بالترتیب 1 روپے 64 پیسے اور 27 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اوگرا کا جمعہ کیلئے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں بالترتیب 1 روپے 64 پیسے اور 27 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل (جمعہ) کے لیے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں بالترتیب 1 روپے 64 پیسے اور 27 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 27 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (جمعرات) رات 12 بجے سے ہوگا۔








