گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر کے یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔جمعرات کو یہاں گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ نشانِ حیدر یافتہ راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی اور بے مثال شجاعت پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی اور بے مثال شجاعت پوری قوم کیلئے مشعلِ راہ ہے،گورنرسندھ

مزید خبریں
کراچی۔ 20 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر کے یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔جمعرات کو یہاں گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ نشانِ حیدر یافتہ راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی اور بے مثال شجاعت پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نشانِ حیدر پانے والے راشد منہاس شہید کی حب الوطنی اور جرات قوم کے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہے۔پوری قوم اپنے بہادر سپوت نشانِ حیدر یافتہ راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔







