بلوچستان میں پٹ فیڈر کینال کے چار کلومیٹر طویل حصے سے بھل صفائی مکمل کر لی گئی ہےجبکہ نہری نظام کی ازسرنو تشکیل کے منصوبے کے پیکیج-I پر کام تیزی سے جاری ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق ری ماڈلنگ آف پٹ فیڈر کینال سسٹم بلوچستان کے پیکیج-I کا ٹھیکہ 15 ارب 75 کروڑ روپے کی لاگت سے دیا گیا ہے
بلوچستان، پٹ فیڈر کینال کے چار کلومیٹر حصے سے بھل صفائی مکمل

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):بلوچستان میں پٹ فیڈر کینال کے چار کلومیٹر طویل حصے سے بھل صفائی مکمل کر لی گئی ہےجبکہ نہری نظام کی ازسرنو تشکیل کے منصوبے کے پیکیج-I پر کام تیزی سے جاری ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق ری ماڈلنگ آف پٹ فیڈر کینال سسٹم بلوچستان کے پیکیج-I کا ٹھیکہ 15 ارب 75 کروڑ روپے کی لاگت سے دیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق نہر کے چار کلومیٹر حصے سے بھل صفائی مکمل کرنے کے ساتھ نہر کی تہہ میں موجود رکاوٹیں بھی ہٹا دی گئی ہیں۔ مزید برآں ایک کلومیٹر حصے کی کنکریٹ لائننگ مکمل کی گئی ہے جبکہ 2.3 کلومیٹر تک نہر کے پشتوں کی تیاری کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔نہر کے سات کلومیٹر حصے پر پانی کا رخ عارضی طور پر تبدیل کرنے کا کام اس وقت جاری ہے جو پیکیج کے تحت جاری اہم تعمیراتی سرگرمیوں میں شامل ہے۔منصوبے کے کئی ابتدائی اور تیاری کے مراحل بھی مکمل کر لیے گئے ہیں جن میں مشترکہ سروے، تعمیرات سے قبل سروے، ابتدائی رہائشی سہولتوں کی فراہمی، لیبارٹریوں کا قیام اور منصوبے کے اہم حصوں کے لیے تعمیراتی نقشوں کا اجرا شامل ہے۔دستاویزات کے مطابق زمین کے حصول کا سروے بھی مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ زمین کے حصول کے لیے ایوارڈ کا عمل جاری ہے۔منصوبے کے کام کے لیے جگہ کلیئر کرنے کی غرض سے نہر کی رائٹ آف وے میں تجاوزات کے طور پر شناخت کیے گئے 200 سے زائد مکانات بھی مسمار کیے گئے ہیں۔یہ تمام سرگرمیاں بلوچستان حکومت کے محکمہ آبپاشی کے زیر انتظام پٹ فیڈر کینال سسٹم کی ازسرنو تشکیل کے وسیع منصوبے کے پیکیج-I کا حصہ ہیں۔پٹ فیڈر کینال سسٹم کی ازسرنو تشکیل کا مقصد آبپاشی کی استعداد بہتر بنانا، پانی کے ضیاع کو کم کرنا اور بلوچستان کی زرعی اراضی کو زیادہ قابل اعتماد انداز میں پانی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔منصوبے کی تکمیل سے صوبے میں زرعی پیداوار بڑھانے اور طویل مدتی بنیاد پر آبی وسائل کے بہتر انتظام میں مدد ملنے کی توقع ہے۔








