ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ پی سی بی خواتین کی کرکٹ کے فروغ اور ترقی کےلئے ہر سال خاطر خواہ فنڈز مختص کرتا ہے، کراچی ہائی پرفارمنس سنٹر کو خصوصی طور پر خواتین کرکٹ کےلئے مختص کیا گیا ہے۔
پی سی بی خواتین کی کرکٹ کے فروغ اور ترقی کےلئے ہر سال خاطر خواہ فنڈز مختص کرتا ہے، کابینہ ڈویژن

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ پی سی بی خواتین کی کرکٹ کے فروغ اور ترقی کےلئے ہر سال خاطر خواہ فنڈز مختص کرتا ہے، کراچی ہائی پرفارمنس سنٹر کو خصوصی طور پر خواتین کرکٹ کےلئے مختص کیا گیا ہے۔
جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کابینہ ڈویژن کی جانب سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ پی سی بی خودمختار ادارے کی حیثیت سے حکومتی مداخلت کے بغیر اپنی حکمت عملیاں طے کرتا ہے، ملک بھرمیں اکیڈمیز مکمل طور پر فعال ہیں جہاں پیشہ ور کوچز کی زیر نگرانی سال بھر کوچنگ اور تربیت فراہم کی جاتی ہے جس کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ کو نکھارنا ہوتا ہے،
ملکی کرکٹ کے ڈھانچے کو مزید مسابقتی بنایا گیا ہے، پی سی بی ہرسال تین سے چار بین الاقوامی دوروں کا انتظام کرتا ہے جس سے ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور عالمی رینکنگ میں اضافہ ہوا ہے ، انڈر 19 ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جاتی ہے ، کھلاڑیوں کو مرکزی اورملکی سطح کے معاہدوں کے ساتھ ساتھ میچ فیس بھی فراہم کی جاتی ہے۔








