فوڈ اتھارٹی پشاور کی کارروائی، 2ہزار کلوگرام سے زائد مضرصحت گوشت، 800کلوگرام ملاوٹی مصالحہ برآمد

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سےپشاور، ایبٹ آباد، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ اورصوابی میں مختلف کارروائیوں کے دوران2ہزار کلوگرام سے زائد مضرصحت گوشت، ملاوٹی قیمہ، خراب فروزن چکن، مضر صحت دودھ اورملاوٹی مصالحہ جات برآمد کرکے تلف و ضبط کیے جبکہ خلاف ورزی کرنے والے کاروباری افراد پرجرمانےعائد کیے گئے اورمتعدد کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم …

پشاور۔ 21 اگست (اے پی پی):خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سےپشاور، ایبٹ آباد، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ اورصوابی میں مختلف کارروائیوں کے دوران2ہزار کلوگرام سے زائد مضرصحت گوشت، ملاوٹی قیمہ، خراب فروزن چکن، مضر صحت دودھ اورملاوٹی مصالحہ جات برآمد کرکے تلف و ضبط کیے جبکہ خلاف ورزی کرنے والے کاروباری افراد پرجرمانےعائد کیے گئے اورمتعدد کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم پشاور نے گلبہار کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 1200 کلوگرام غیرمعیاری اور خراب کلیجی و دل برآمد کرکے تلف کر دئیے گئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق خراب گوشت لاہورسے سپلائی کیا گیا تھا جبکہ مالکان کے پاس گوشت کی ٹریسی ایبلٹی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا، غیر معیاری گوشت کی سپلائی میں ملوث افراد کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے، ترجمان نے کہاکہ ایبٹ آباد میں کارروائی کے دوران 200 کلوگرام ملاوٹی قیمہ برآمد کرکے تلف کیا گیا، اسی دوران موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے دودھ بردارٹینکرسے دودھ کے نمونوں کی بھی موقع پر جانچ کی گئی، ٹیسٹ کے دوران دودھ میں سکم ملک، گلوکوزاورڈٹرجنٹ کی موجودگی پائی گئی جس پر تقریباً 1200 لیٹرزغیرمعیاریو مضرصحت دودھ تلف کرکے ذمہ دار افراد پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

نوشہرہ میں گوشت کی دکانوں کی چیکنگ کے دوران 500 کلوگرام مضرصحت اورخراب گوشت برآمد کرکے تلف کیا گیا، خلاف ورزی پرمتعلقہ دکان سیل، جرمانہ عائد اور مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے چارسدہ کے شبقدر بازارمیں کارروائی کے دوران 100 کلوگرام غیر معیاری اور خراب فروزن چکن پارٹس اورکلیجی برآمد کرکے تلف کردی جبکہ صوابی کے شیوہ اڈہ میں چکن شاپ سے 50 کلوگرام غیرمعیاری فروزن گوشت برآمد کرکے تلف کیا گیا اورجرمانہ عائد کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ کہ فوڈ سیفٹی ٹیم کوہاٹ نے انڈس ہائی وے پرناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی سے 800 کلوگرام ملاوٹی مصالحہ جات برآمد کرکے ضبط کیے گئے، ملاوٹی مصالحہ جات کی سپلائی میں ملوث افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ مزید قانونی کارروائی بھی شروع کی گئی۔ معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان نے کامیاب کاروائیوں پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کو سراہا اور کہا کہ غیرمعیاری اورمضر صحت خوراک کی تیاری، فروخت اور سپلائی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اورکسی کو بھی عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو محفوظ اورمعیاری خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اوراس مقصد کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔

 

مزید خبریں