محکمہ موسمیات کی ویک اینڈ کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں مسلسل ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی ہوائوں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں پر موجود ہے۔

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں مسلسل ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی ہوائوں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں پر موجود ہے۔ اس موسمی نظام کے زیر اثرکشمیر میں 21اگست (رات) سے 23 اگست کے دوران وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپورمیں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔خیبر پختونخوا میں 21اگست ( شام/رات) سے 23 اگست کے دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان،ملاکنڈ، نوشہرہ،چارسدہ، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، ہنگو، کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، کرک، ٹانک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور وزیرستان میں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔اسلام آباد/بالائی پنجاب 21 اگست (شام/رات) سے 23 اگست (صبح) کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ 22 اگست کے روز سرگودھا، خوشاب،میانوالی، نورپور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال، پاکپتن اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں 21 اگست ( شام/رات) سے 23 اگست کےدوران دیامر، استور، غذر،سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے اور شگر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ /بلوچستان:صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم 21اگست( شام/رات) اور 22 اگست کے دوران موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر کے تحت موسلادھار بارشوں کے باعث ویک اینڈ کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، مردان، صوابی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد اور راولپنڈی کے مقامی ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔سیاح اور مسافر حضرات موسمی پیشگوئی کے دوران محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔کسان حضرات موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں اور مویشیوں کی حفاظت کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔ تمام متعلقہ اداروں کو ”الرٹ “رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔