صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 49 دہشت گردوں کے خاتمے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 49 دہشت گردوں کے خاتمے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 49 دہشت گردوں کے خاتمے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام دہشت گردی سے مکمل نجات حاصل کرکے امن، قومی ترقی اور خوشحالی حاصل کریں گے۔