ایچ ای سی کی مانیٹرنگ ٹیم کا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں انسداد منشیات پالیسی پر عملدرآمد اور متعلقہ حفاظتی و انسدادی اقدامات کا جامع جائزہ

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی مانیٹرنگ ٹیم نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) میں انسداد منشیات پالیسی پر عملدرآمد اور متعلقہ حفاظتی و انسدادی اقدامات کا جامع جائزہ لیا۔یونیورسٹی حکام کی جانب سے بریفنگ کے بعد ایچ ای سی مانیٹرنگ ٹیم نے مرد و خواتین کیمپسز سمیت نگرانی اور حفاظتی انتظامات کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی مانیٹرنگ ٹیم نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) میں انسداد منشیات پالیسی پر عملدرآمد اور متعلقہ حفاظتی و انسدادی اقدامات کا جامع جائزہ لیا۔یونیورسٹی حکام کی جانب سے بریفنگ کے بعد ایچ ای سی مانیٹرنگ ٹیم نے مرد و خواتین کیمپسز سمیت نگرانی اور حفاظتی انتظامات کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

ٹیم نے یونیورسٹی حکام سے کیمپسز میں نگرانی کے آلات اور مانیٹرنگ کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایچ ای سی مانیٹرنگ ٹیم نے منشیات اور تمباکو سے پاک کیمپس کے قیام، طلبہ و اساتذہ میں آگاہی کے فروغ اور انسدادی اقدامات کے لیے آئی آئی یو آئی کی کاوشوں کو سراہا۔ ٹیم نے اس اہم قومی مسئلے سے متعلق ایچ ای سی کی پالیسی پر فعال اور موثر انداز میں عملدرآمد کے لیے یونیورسٹی کے فعال کردار اور اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔