گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کی نجکاری کے لئے سرمایہ کاروں نے بھر پور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔ترجمان نجکاری کمیشن کے مطابق کمیشن کو گیپکو کی نجکاری کے لئے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سے اظہار دلچسپی موصول ہوئے ہیں۔
گیپکو کی نجکاری کے لئے11 ممکنہ سرمایہ کاروں کے اظہار دلچسپی موصول ہوئے ہیں، ترجمان نجکاری کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کی نجکاری کے لئے سرمایہ کاروں نے بھر پور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔ترجمان نجکاری کمیشن کے مطابق کمیشن کو گیپکو کی نجکاری کے لئے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سے اظہار دلچسپی موصول ہوئے ہیں۔ جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آج اظہارِ دلچسپی جمع کرانے کے آخری روز نجکاری کمیشن کو 11 ممکنہ سرمایہ کاروں کی جانب سے اظہار دلچسپی موصول ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیپکو کی نجکاری میں انتظامی کنٹرول کے ساتھ 51 فیصد سے 100فیصد شیئر ہولڈنگ فروخت کی جائے گی۔
ترجمان نجکاری کمیشن نے مزید کہا کہ نجکاری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں/کنسورشیم میں اکتر الیکٹرک انرجی، ترکیہ، جنویرا انرجی، ترکیہ، چنگز انرجی ترکیہ اور آل شریف کنٹریکٹنگ اینڈ کمرشل ڈویلپمنٹ کمپنی، سعودی عرب شامل ہیں۔ مزید برآں اینگرو انرجی لمیٹڈ، پاکستان، سیفائر فائبرز لمیٹڈ، پاکستان، حب پاور ہولڈنگز اور لکی سیمنٹ، پاکستان کے علاوہ شیرازی انویسٹمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، پاکستان سمیت آرٹسٹک ملنرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور فاطمہ گروپ، پاکستان سمیت کے الیکٹرک لمیٹڈ، پاکستان، اے کے ڈی سیکیورٹیز، فاسٹ کیبل اور مغل اسٹیل گروپ، پاکستان نے بھی نجکاری کے عمل میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے کئی معروف کاروباری گروپوں کے سرمایہ کار شامل ہیں۔ ترجمان نجکاری کمیشن نے کہا کہ آج ڈسکوز کی نجکاری میں ایک اور اہم سنگ میل حاصل ہوا ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ گیپکو کی نجکاری کے لئے بھرپور دلچسپی پاکستان کے بجلی کی تقسیم کے شعبے کی صلاحیت اور حکومت کی جانب سے ایک شفاف، مسابقتی اورمنظم پیشہ وارانہ عمل پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔
اظہار دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں /کنسورشیم کی اب منظور شدہ پیشگی اہلیت کے معیار کے مطابق جانچ کی جائے گی اور معیار پر پورا اترنے پر انہیں لین دین کے اگلے مرحلے میں مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو، ڈسکوز کی نجکاری کے پہلے مرحلے میں شامل ہیں۔








