نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کے روز وزارت خارجہ میں ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسوتیون اسماعیل سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی تجدید عہد کی گئی۔
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسوتیون اسماعیل کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کے روز وزارت خارجہ میں ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسوتیون اسماعیل سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی تجدید عہد کی گئی۔
دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا،بالخصوص تجارت و معیشت، باہمی قانونی معاونت اور عوامی سطح پر روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات سینیٹر سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے داخلہ و انسداد منشیات طلال چوہدری، وفاقی سیکریٹری تجارت جواد پال، وفاقی سیکریٹری قومی غذائی تحفظ و تحقیق عامر علی احمد اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔








