وزارت مذہبی امور کو سرکاری حج سکیم کے تحت 84 ہزار درخواستیں موصول، ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی جاری

وزارت مذہبی امور کو سرکاری حج سکیم کے تحت 84 ہزار درخواستیں موصول ہو گئیں ۔ جمعہ کو ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی جاری ہے جس کے تحت اب تک سرکاری سکیم کے 84 ہزار عازمین حج نے پہلی قسط جمع کروا دی ہے ۔

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):وزارت مذہبی امور کو سرکاری حج سکیم کے تحت 84 ہزار درخواستیں موصول ہو گئیں ۔ جمعہ کو ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی جاری ہے جس کے تحت اب تک سرکاری سکیم کے 84 ہزار عازمین حج نے پہلی قسط جمع کروا دی ہے ۔

سرکاری سکیم میں لانگ حج پیکیج کے تحت صرف ساڑھے 23 ہزار نشستیں باقی ہیں جبکہ شارٹ حج پیکیج کی 30 ہزار نشستیں پہلے دن ہی مکمل ہو گئی تھیں ۔ پاک حج ایپ اور حج پورٹل پر ادائیگی کے لیے تین ذرائع متعارف کروائے گئے ہیں۔

ادائیگی کے تینوں ذرائع سے پہلی قسط کی مد میں 52 اشاریہ 5 ارب روپے موصول ہو چکے ہیں ۔ حج 2027 پر جانے کے خواہش مند عازمین کرام حج پورٹل پر اپنے کوائف اور ادائیگی جلد مکمل کریں۔40 روزہ حج پیکیج میں مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر حج 2027 کی بکنگ روک دی جائے گی۔