وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے خطے میں پائیدار امن کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ عزیز بھائی وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے بات کرکے انہیں خوشی ہوئی ہے، ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد اور مکمل …
ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے بات کرکے خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیراعظم شہباز شریف

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے خطے میں پائیدار امن کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ عزیز بھائی وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے بات کرکے انہیں خوشی ہوئی ہے، ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اپنے تجارتی و سرمایہ کاری کے روابط کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقائی صورتحال بالخصوص خلیج کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں پائیدار امن کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔








