آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 22 سے 24 اگست کے لیے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
اوگرا کا 22 سے 24 اگست کے لیے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 22 سے 24 اگست کے لیے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (جمعہ) رات 12 بجے سے ہوگا۔







