اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن

اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کرتے ہوئے 387 افراد، 136 گھروں، 31 دکانیں، چار ہوٹلوں،180 موٹر سائیکلوں اور 61گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے چار مشکوک افراد اور 16موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کرتے ہوئے 387 افراد، 136 گھروں، 31 دکانیں، چار ہوٹلوں،180 موٹر سائیکلوں اور 61گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے چار مشکوک افراد اور 16موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔

سرچ آپریشنز کے دوران 387 افراد، 136 گھروں، 31 دکانیں، چار ہوٹلوں،180 موٹر سائیکلوں اور 61گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے چار مشکوک افراد اور 16موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن ’’پکار‘‘15-پر فوری اطلاع دیں۔