لاہور میں منعقد ہونے والے 8 ویں ڈبلیو ٹی پریذیڈنٹس کپ ایشین ریجن2026 کے کامیاب، محفوظ اور پرامن انعقاد پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن نے سکیورٹی اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے
تائیکوانڈو فیڈریشن کا سکیورٹی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اہلکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
لاہور۔22اگست (اے پی پی):لاہور میں منعقد ہونے والے 8 ویں ڈبلیو ٹی پریذیڈنٹس کپ ایشین ریجن2026 کے کامیاب، محفوظ اور پرامن انعقاد پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن نے سکیورٹی اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے چیئرمین لیفٹیننٹ کرنل (ر) راجہ وسیم احمد نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل لاہور کے نام اپنے خط میں کہا کہ بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے دوران سکیورٹی اداروں کی موثر حکمت عملی، بہترین رابطہ کاری، پیشہ ورانہ خدمات اور بھرپور تعاون کے باعث ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز، کوچز، معزز مہمانوں اور تماشائیوں کو محفوظ ماحول فراہم ہوا۔ انہوں نے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے چیف سکیورٹی آفیسر وسیم شہزاد کی خدمات کو بھی خصوصی طور پر سراہا اور کہا کہ انہوں نے متعلقہ سکیورٹی اداروں کے ساتھ موثر رابطہ کاری اور انتظامات میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے تمام سکیورٹی اداروں اور اہلکاروں کو ان کی ذمہ داریاں، پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور کارکردگی کے ساتھ ادا کرنے پر مبارکباد پیش کی







