گورنر خیبرپختونخوا کی سینیئر صحافی شاکر سولنگی کے جوان سال بیٹے کی وفات پر تعزیت کے لئےان کی رہائش آمد

"گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سینئر صحافی شاکر سولنگی کے جوان سال بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔”

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سینیئر صحافی شاکر سولنگی کے جوان سال بیٹے کی وفات پر تعزیت کے لئےمرحوم کی رہائش گاہ گئے۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، پی ایس او تنویر حسین ملک بھی انکے ہمراہ تھے۔ گورنر نے مرحوم کی وفات پر شاکر سولنگی اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت ، بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔