آئیسکو کا ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

"ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث آئیسکو نے اتوار کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔”

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل اتوار کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

ہفتہ کوترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔شیڈول کے تحت کل اتوار کو اٹک سرکل میں صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک راشد منہاس فیڈر، چکوال سرکل میں صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مرید فیڈر، GSO سرکل میں صبح 6:30 بجے سے صبح 10:30 بجے تک 132KV C.B تلہ گنگ، صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک 66KV نیو واہ تا ہری پور، صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132KV AWC HMC ٹیکسلا اور 132KV سنگجانی۔برہان جبکہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132KV کہوٹہ سٹی۔پلندری، 132KV نیو واہ۔بہتر موڑ ،اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔آئیسکو انتظامیہ اپنے معززصارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔