"وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملتان کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال، عوامی منصوبوں اور حلقہ جاتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔”
وزیراعلی پنجاب سے ملتان کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال، عوامی پراجیکٹس وحلقے کے مسائل پر گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔22اگست (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ملتان کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی،ملاقات کرنے والوں میں محمد سلمان، نازک کریم اور ملک لعل محمد شامل تھے،جس میں سیاسی صورتحال، عوامی پراجیکٹس اور حلقے کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔
ارکان صوبائی اسمبلی نے ملتان وہاڑی دو رویہ روڈ کی تعمیر پر شکریہ ادا اور ملتان کی بیوٹیفکیشن و گلگشت برانڈ روڈ کی تعمیر و بحالی پر خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر وزیراعلی نے ملتان شہر میں جلد الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعلی مریم نواز نے ارکان صوبائی اسمبلی کو ملتان کی شہری آبادی ودیہات میں شجرکاری مہم چلانے اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی،ارکان صوبائی اسمبلی نے کہاکہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اپ گریڈیشن قابل تحسین ہے، آزاد کشمیر الیکشن میں ثابت ہوگیا کہ مسلم لیگ (ن)ہی پورے ملک کی مقبول اور حقیقی عوامی جماعت ہے۔وزیراعلی نے کہاکہ تاریخی شہر ملتان میں سیاحتی حب بننے کا پوٹینشل موجود ہے، ترقیاتی منصوبوں کا مقصد شہریوں کو محفوظ سفری سہولتیں فراہم کرنا اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ قلعہ کہنہ قاسم باغ سمیت دیگر تاریخی مقامات پر بحالی کے لئے اربوں روپے سے پراجیکٹ شروع کیے ہیں۔








