"ملتان میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے باپ اور بیٹے کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، اعظم نذیر تارڑ”
اعظم نزیر تارڑ کا ملتان میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے باپ اور بیٹے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون وانسانی حقوق سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے ملتان میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے باپ اور بیٹے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نکاسی آب اور سیوریج سے متعلق سرگرمیوں پر محنت کشوں کے لئے پہلے ہی حفاظتی اقدامات کے لئے ایس او پیز اور حفاظتی رہنماء اصول وضع شدہ ہیں ان پر موثر عملدرآمد کی ضرورت ہےتاکہ انسانی جانوں کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کرکے ان کے ساتھ اس سانحہ پر تبادلہ خیال کیا۔جس میں سیوریج لائنوں اور دیگر خطرناک جگہوں پر کام کرنے والی ورک فورس کی زندگیاں محفوظ بنانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔انہوں نے ایسے کاموں پر مامور ورک فورس کو حفاظتی آلات کی فراہمی ،ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے سمیت دیگر اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔








