کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے بیچ ون کی ڈسکوز کے لیے تنظیم نو کے منصوبے کی منظوری دے دی
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس، بیچ -1- کی ڈسکوز (،جبکو ،فیسکواور آئیسکو ) کیلئے تنظیمِ نو کے منصوبے کی منظوری

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس منعقد ہوا،کمیٹی نے بیچ -1- کی ڈسکوز (،جبکو ،فیسکواور آئیسکو ) کے لیے تنظیمِ نو کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق منصوبے میں ڈسکوز کے اراضی اثاثوں کو حکومتی ملکیتی کمپنی پاور ہولڈنگ کمپنی کو بطور ہولڈنگ کمپنی منتقل کرنا بھی شامل ہے۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے منصوبے پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا نجکاری کا اقدام ڈسکوز کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور نقصانات میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔یہ منصوبہ سکیم آف ارینجمنٹ (ایس او اے ) کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، جسے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ایس سی پی ) کے پاس جمع کرایا جائے گا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی، وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے، معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری پاور، سیکرٹری نجکاری کمیشن، سیکرٹری نجکاری، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور وزارتِ خزانہ، ایف بی آر اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔








