نیٹ ورک مسائل کے باعث علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اسائنمنٹس جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست تک بڑھا دی
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےاسائنمنٹس جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 اگست تک بڑھا دی

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 22 اگست (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ ریجن کے ریجنل ڈائریکٹر چوہدری حسن صفتیں چیمہ نے کہا ہے کہ نیٹ ورک کے مسائل اور مختلف علاقوں میں طلبہ کو درپیش مشکلات کے پیش نظر اسائنمنٹس جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2026ء تک بڑھا دی گئی ہے۔
انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنی اسائنمنٹس ہر صورت جمع کروائیں۔ میٹرک، ایف اے اور بی اے پروگرامز کے طلبہ اپنی اسائنمنٹس متعلقہ ٹیچرز کو جمع کروائیں جبکہ دیگر تمام پروگرامز کے طلبہ اپنی اسائنمنٹس لازمی طور پر یونیورسٹی کے لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس) پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔ ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ طلبہ مقررہ تاریخ کا خاص خیال رکھیں تاکہ اسائنمنٹس جمع نہ ہونے کی وجہ سے انہیں تعلیمی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کرنے کے بجائے بروقت اپنی اسائنمنٹس جمع یا ایل ایم ایس پر اپ لوڈ کریں۔








