مینا مجید بلوچ کی مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگرد حملے کی مذمت، اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ قدر ہیں، مینا مجید بلوچ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 22 اگست (اے پی پی):صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر مینا مجید بلوچ نے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کے لیے جلد صحت یابی اور مکمل تندرستی کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے امن کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں، سکیورٹی فورسز نے ملک اور بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔مینا مجید بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام دہشتگردی کے خلاف متحد اور اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ امن کے قیام کے لیے سکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ خدمات اور قربانیاں قابلِ قدر ہیں۔







