نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
نائب وزیراعظم 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم طانیہ کے وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ، دفترِ خارجہ، دولتِ مشترکہ و ترقی (FCDO) میں پاکستان کے لیے وزیرِ مملکت اسٹیفن ڈوٹی اور برطانوی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔اپنے دورے کے دوران وہ بین الاقوامی بحری تنظیم (IMO) کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے جس میں ایم ٹی آنر 25 آئل ٹینکر پر صومالی بحری قزاقوں کے زیرِ حراست پاکستانی عملے کے ارکان کی بازیابی کے معاملے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وہ دولتِ مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی ایورکور بوچوے سے بھی ملاقات کریں گے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں اور تبادلۂ خیال کریں گے۔







