خاتونِ اول و رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے راولپنڈی میں حنا جاوید کے مبینہ بہیمانہ قتل پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے
خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کا راولپنڈی میں حنا جاوید کے قتل پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):خاتونِ اول و رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے راولپنڈی میں حنا جاوید کے مبینہ بہیمانہ قتل پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے حکومتِ پنجاب پر زور دیا کہ اس سنگین اور گھناؤنے جرم کی مکمل چھان بین اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں ایسی عبرتناک سزا دی جائے کہ آئندہ کسی کو اس طرح کے فعل کے ارتکاب کی جرأت نہ ہو۔خاتونِ اول نے پاکستان میں اس نوعیت کے واقعات میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اور امید ظاہر کی کہ خواتین کے تحفظ اور مستقبل میں ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے







