مسلم لیگ (ن) نے آزادکشمیر کے عام انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے عہدیداران کے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے
مسلم لیگ (ن )نے آزادکشمیر کے عام انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے جماعتی عہدیداران کی تفصیلات مانگ لیں
اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):مسلم لیگ (ن )نے آزادکشمیر کے عام انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے جماعتی عہدیداران کی تفصیلات مانگ لیں تاکہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جاسکے۔
اتوار کو سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزادکشمیر چوہدری طارق فاروق کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام جماعتی ٹکٹ ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد ایسے جماعتی عہدیداران کی رپورٹ مرکزکوارسال کریں جو عام انتخابات کے دوران کسی جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب یا جماعتی مفادات کے خلاف کسی سرگرمی کا حصہ رہے ہوں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔








