وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بلوچستان کے کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین میں این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی چیک تقسیم
بلوچستان کوئلہ کان حادثہ: جاں بحق 34 کان کنوں کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے بلوچستان میں پیش آنے والے المناک کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔
یہاں جاری بیان کے مطابق جولائی 2026کے مہینے میں ہونے والے حادثے کے34 کان کنوں کے لواحقین میں فی خاندان 20 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کیے گئے۔این ڈی ایم اے کی ٹیم نے خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں مقامی نمائندہ ڈاکٹر عباد اللہ کی معاونت سے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم کئے۔وفاقی حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔








