شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کا پاکستان کا اہم اور پہلا دورہ مکمل، سیاسی، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
شام کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا تاریخی دورہ،دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کا پاکستان کا اہم اور پہلا دورہ مکمل ہو گیا۔دورے کے دوران دمشق اوراسلام آباد کے درمیان سیاسی، سیکیورٹی اوراقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شامی خبر رساں ادارے سریا عرب نیوز ایجنسی کےمطابق شام کے وزیرخارجہ گزشتہ بدھ اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچےجسے دوطرفہ تزویراتی تعاون کے نئے دور کا آغازقرار دیا گیا۔سریا عرب نیوز ایجنسی نے کہا کہ پاکستان نےشام کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اورمقبوضہ گولان کے معاملے پر شام کے مؤقف کی بھرپورحمایت کا اعادہ کیا،پاکستان نے ادلب کے ابو الظہور ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملوں کوبین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے مذمت کی۔سریا عرب نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اوردیگراعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں،الشیبانی نے”مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے” پردستخط کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے علاقائی کردارکی تعریف کی۔سریا عرب نیوز ایجنسی نے مطابق پاکستان اورشام کے درمیان عوامی اور تجارتی روابط بڑھانے کیلئےبراہِ راست پروازوں کی بحالی پر تبادلہ خیال ہوا،دمشق یا اسلام آباد میں سرمایہ کاری فورم کے انعقاد اورامریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کے کردارپر بات کی گئی۔شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ دورہ ایک اہم اور حساس وقت میں ہوا ہےجب دونوں ممالک کے تعلقات مزید تعاون کی جانب بڑھ رہے ہیں۔دمشق نے ریاض، انقرہ اوراسلام آباد کے ساتھ اپنے تعلقات کوعلاقائی استحکام کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل قراردیا،پاکستان کی جانب سے شام کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی حمایت دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔








