آئیسکو ،عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

آئیسکو نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل پیر کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل پیر کے لئےعارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ۔

اتوار کوترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 24 اگست کو اسلام آباد سرکل میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک وحید آباد، کھنہ ڈاک، یو سی 2، برما، رحمان انکلیو، غوری گارڈن، صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک ضیاء مسجد، ہائی وے، صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک پیر سوہاوہ فیڈرز پر بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔ راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 5 بجے سے صبح 10 بجے تک جھٹہ ہٹیاں، بھال، جرار کیمپ، صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک اولڈ روات، نیو روات، AOWHS، سپارکو، سی ڈبلیو او، گریسی لائن، آر آئی سی، تکبیرـI، RIC، ڈھوک فرمان علی، ٹیپو روڈ، جہانگیر روڈ، رحیم آباد، رحمت آباد1، PAF، چکلالہ فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک النور کالونی، صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک بی بی ایچ،ای ایم ای کمپلیکس، جھنگی، پی اینڈ ٹی وانی، اظہر آباد،سی ڈبلیو او، بینظیر بھٹو ہسپتال، سیکٹرـIV، اے پی ایچ ایس، تہمسام آباد، ڈھوک حکم داد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔ اٹک سرکل میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک حسین آباد، صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک اٹک رورل، تین میلہ، باغ نیلاب، جی بی ایچ پی کالونی1، جی بی ایچ پی کالونی2، جی بی ایچ پی پاور چینل فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ جہلم سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک Fـ9 (چک دولت)، جکڑ فیڈرز، چکوال سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک شاہ پور سیداں، خانپور، جھنڈ خان زادہ فیڈرز پر بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔جی ایس اوسرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک متعلقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132KV AWC HMC ٹیکسلا اور 132KV سنگجانی۔برہان جبکہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132KV کہوٹہ سٹی۔پلندری، 132KV نیو واہ۔بہترموڑ ،اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔