نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، دورہ 24 سے 28 اگست تک جاری رہے گا
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اتوار کے روز لندن پہنچ گئے، جہاں وہ 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ برطانیہ کے وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ اور ایف سی ڈی او کے وزیرِ مملکت برائے پاکستان اسٹیفن ڈوٹی سمیت برطانوی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں علاقائی بحری سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس کے علاوہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کامن ویلتھ کی سیکرٹری جنرل شرلی ایورکور بوچوے سے بھی ملاقات کریں گے۔








