لاہور، گجرپورہ میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

لاہور کے علاقے گجرپورہ میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ۔

لاہور۔24اگست (اے پی پی):لاہور کے علاقے گجرپورہ میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ کرول گھاٹی رنگ روڈ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار 32 سالہ ولید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے نعش میو ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی۔