پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ سے باہر ہوگئی ہیں۔
ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ سے باہر ہوگئیں

مزید خبریں
لاہور۔24اگست (اے پی پی):پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ سے باہر ہوگئی ہیں۔
نجیہہ علوی کو بائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث ان فٹ قرار دیا گیا ہے۔پی سی بی میڈیکل پینل کے معائنے کے بعد نجیہہ علوی کو تین سے چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے،جبکہ ری ہیب پروگرام مکمل ہونے کے بعد ان کا دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا۔سلیکشن کمیٹی نے صدف شمس کو نجیہہ علوی کے متبادل کے طور پر ایشیا کپ سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم ایونٹ میں بھارت،تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔







