محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے،تاہم لاہور، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور لیہ کے بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے،، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
لاہور۔24اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے،تاہم لاہور، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور لیہ کے بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مطلع ابرآلود رہا جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 37سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 49 فیصدریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 96 فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس فیز فائیو ڈی ایچ اے میں 107، برکی روڈ 157، پیر گائون سٹی163، ماڈل ٹائون 90،اے آر سی لاہور 96، عسکری ٹین 90 بیدیاں روڈ 97 اور علامہ اقبال ٹاون میں 94 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔








