نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کے روز کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلی فون پر گفتگو کی،دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور کویت کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کے روز کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلی فون پر گفتگو کی،دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور کویت کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے زور دیا کہ مستقل امن اور استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری، نیز اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر اس کی روح اور الفاظ کے مطابق عمل درآمد ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔








