نوشہرہ ورکاں،بارہ ربیع الاول کی نسبت سے تقاریب پر تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔اسسٹنٹ کمشنر

اقتباس: جشنِ آمدِ رسول ﷺ کے سلسلے میں نوشہرہ ورکاں میں 12 ربیع الاول کے مرکزی روٹ کا تفصیلی دورہ کرکے انتظامات کا حتمی جائزہ لیا گیا۔

نوشہرہ ورکاں ۔ 25 اگست (اے پی پی):جشنِ آمدِ رسول ﷺ کے سلسلے میں انتظامیہ متحرک۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال نے مذہبی رہنما حافظ قاسم مصطفائی اور منتظمین کے ہمراہ 12 ربیع الاول کے مرکزی روٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کا حتمی جائزہ لیا۔

جامع مسجد عیدگاہ سے شروع ہو کر مصطفائی مسجد عیدگاہ روڈ پر اختتام پذیر ہونے والے 3 کلومیٹر طویل روٹ پر صفائی ستھرائی، لائٹنگ، اور سیکیورٹی تدابیر کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عاشقانِ رسول کی سہولت اور جلوس کی پرامن روانگی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ حافظ قاسم مصطفائی اور منتظمین نے انتظامیہ کے اس تحرّک اور تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا