چیلسی نے انگلش پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں فلہم کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا اور 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے۔
انگلش پریمیئر لیگ،چیلسی کا فاتحانہ آغاز،فلہم کو2-3 سے ہرا دیا

مزید خبریں
لندن۔25اگست (اے پی پی):چیلسی کی ٹیم نے انگلش پریمیئر لیگ کے اپنے پہلے میچ میں فلہم کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کر دیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی ابتدائی 3 قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کر لئے۔
امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 35 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ کریون کاٹیج، لندن، انگلینڈمیں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں چیلسی اور فلہم کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں چیلسی کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد فلہم کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے نہ صرف شکست دی بلکہ ای پی ایل کا فاتحانہ انداز میں آغاز بھی کر دیا، اس فتح کے ساتھ ہی چیلسی کی ٹیم نے 3 قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کرلئے۔ جواؤ پیڈرو،مورگن راجرز اور کول پامر نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ فلہم کی جانب سے جوش کنگ اور گونزالو گارسیا نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ واضح رہے کہ چیلسی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنا دوسرا میچ 30 اگست کو برائٹن اینڈ ہوو البیون کے خلاف سٹیمفورڈ برج، لندن میں کھیلے گی۔








