چینی صدر شی جن پھنگ نے مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو بنگلہ دیش کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
چینی صدر کی بنگلہ دیش کے ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
بیجنگ۔25اگست (اے پی پی):چینی صدر شی جن پھنگ نے مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو بنگلہ دیش کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
سی جی ٹی این کے مطابق چینی صدر نے گزشتہ روز اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ چین اور بنگلہ دیش روایتی دوست ہمسایہ ممالک ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد 51 سال کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا احترام کیا، مساوی سلوک روا رکھا، ایک دوسرے کے مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے رہے اور جدیدیت کے حصول کی راہ پر ایک دوسرے کے ساتھ آگے بڑھتے رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات نے بدلتے ہوئے بین الاقوامی حالات کے امتحان کو برداشت کیا ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ وہ چین۔بنگلہ دیش تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور بنگلہ دیش کے صدر مرزا فخر الاسلام عالمگیر کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کی روایتی دوستی اور تزویراتی تعاون کو مضبوط بنانے ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کی اعلیٰ معیار کے ساتھ مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے اور نئے دور میں مشترکہ مقدر رکھنے والے چین۔بنگلہ معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں۔








