پنجاب فوڈ اتھارٹی کاآئسکریم برانڈ کی ڈسٹری بیوشن پرجرمانہ عائد

پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے شاہدرہ میں کارروائی کرتے ہوئے معروف آئسکریم برانڈ کی ڈسٹری بیوشن بند کر دی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

لاہور۔25اگست (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے شاہدرہ میں کارروائی کرتے ہوئے معروف آئسکریم برانڈ کی ڈسٹری بیوشن بند کر دی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔کارروائی کے دوران فور سٹار ڈسٹری بیوشن سے3 ہزار کلو ایکسپائر آئسکریم برآمد کر کے موقع پر تلف کر دی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ایکسپائر آئسکریم منفی22 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر فریش سٹاک کے ساتھ رکھی گئی تھی جبکہ تلف کی گئی آئسکریم گزشتہ سال نومبر میں ایکسپائر ہو چکی تھی۔

راجہ منصور احمد نے بتایا کہ ناقص آئسکریم فریش سٹاک کے ساتھ مختلف شہروں میں سپلائی کی جانی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے، پنجاب میں ناقص اور ایکسپائر اشیائے خورونوش کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ خوراک کے کاروبار کی آڑ میں بچوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔

 

مزید خبریں