ایرانی حکومت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورے کو نتیجہ خیز اور سود مند قرار دے دیا

ایرانی حکومت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورے کو نتیجہ خیز اور سود مند قرار دے دیا

تہران۔25اگست (اے پی پی):ایرانی حکومت نے چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورے کو نتیجہ خیز اور سود مند قرار دے دیا ۔ منگل کو ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان سید مہدی طباطبائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا دورہ انتہائی نتیجہ خیز رہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے میں قابلِ قدر سفارتی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کے دورے کے نتائج جلد ہی سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔

مزید خبریں