وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ضلع پشین کے علاقے سرانان میں سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع پشین کے علاقے سرانان میں سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہید ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع پشین کے علاقے سرانان میں سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہید ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا

وزیراعظم نے کہا کہ بے گناہ اور محنت کش شہریوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ملک میں امن و امان سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعظم نے شہید مزدوروں کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔