یوتھ انوویشن چیلنج نوجوانوں کو مختلف مسائل کے مو ثر حل تلاش کرنے اور ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے،گورنرسندھ

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو اپنے تخلیقی آئیڈیاز کو عملی شکل دینے کے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوتھ انوویشن چیلنج 2026 کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔ منگل کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں …

کراچی۔ 25 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو اپنے تخلیقی آئیڈیاز کو عملی شکل دینے کے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوتھ انوویشن چیلنج 2026 کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔ منگل کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے،ہمیں صرف ٹیکنالوجی استعمال کرنے والی قوم نہیں بلکہ ٹیکنالوجی تخلیق کرنے والی قوم بننا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا 2047 کا وژن ایک مضبوط، ترقی یافتہ اور خود انحصار پاکستان کی بنیاد رکھتا ہے۔سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ یوتھ انوویشن چیلنج نوجوانوں کو مختلف مسائل کے نئے اور مو ثر حل تلاش کرنے اور ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سکلز سے آراستہ کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔گورنر سندھ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں اور کبھی ہار نہ مانیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی کامیابی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ سب کامیاب ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جو نوجوان چیلنجز قبول نہیں کرتے، وقت انہیں چیلنج کر دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کامیابی صرف انعام حاصل کرنے کا نام نہیں بلکہ مسلسل کوشش، سیکھنے اور ناکامی سے سبق حاصل کرکے دوبارہ آگے بڑھنا ہی اصل کامیابی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فہد شفیق نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ سندھ کا نوجوان صرف ملازمت تلاش کرنے والا نہ ہو بلکہ روزگار پیدا کرنے والا بنے اور عالمی مارکیٹ میں پاکستان کا مو ثر نمائندہ ثابت ہو۔تقریب کے اختتام پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے یوتھ انوویشن چیلنج میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں میں نقد انعامات اور گولڈ میڈلز تقسیم کئے۔

 

مزید خبریں