آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 26 اور 27 اگست کے لیے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
اوگرا کا 26 اور27 اگست کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 26 اور 27 اگست کے لیے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت 1 روپے 12 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔







