سعودی عرب نے شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ملکوں کی فہرست سے نکالنے کے امریکی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے
سعودی عرب کا شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنے کا خیر مقدم

مزید خبریں
ریاض ۔26اگست (اے پی پی):سعودی عرب نے شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ملکوں کی فہرست سے نکالنے کے امریکی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس فیصلے پر شامی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی، ملک کی دائمی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔بیان میں سعودی عرب نے شامی حکومت کی جانب سے سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے، ریاستی اداروں کی تعمیر، تعمیر نو اور ترقی کے کاموں کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات کی سپورٹ کا بھی اعادہ کیا۔یاد رہے امریکہ نے پیر کو 47 سال بعد شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ملکوں کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کیا۔








