وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے اندوہناک واقعہ میں 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور دِلی افسوس کا اظہار کیا ہے
وزیراعظم کا پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے واقعہ میں 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پردکھ کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے اندوہناک واقعہ میں 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور دِلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ یہ ناقابلِ تلافی نقصان ہے،اس اندوہناک واقعے پر دل رنجیدہ ہے،والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، واقعہ کے محرکات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعظم نے معصوم بچوں کے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔








