وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پوری قوم اور عالمِ اسلام کو 12 ربیع الاول کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لیے رحمت، ہدایت اور روشنی کا پیغام ہے،سیرتِ طیبہ ﷺ ہمارے لیے عدل، انصاف، اخوت، برداشت اور خدمتِ خلق کا کامل نمونہ ہے
سیرتِ طیبہ ﷺ ہمارے لیے عدل، انصاف، اخوت، برداشت اور خدمتِ خلق کا کامل نمونہ ہے، وفاقی وزیر برائے قانون

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پوری قوم اور عالمِ اسلام کو 12 ربیع الاول کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لیے رحمت، ہدایت اور روشنی کا پیغام ہے،سیرتِ طیبہ ﷺ ہمارے لیے عدل، انصاف، اخوت، برداشت اور خدمتِ خلق کا کامل نمونہ ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عشقِ رسول ﷺ کا حقیقی تقاضا سیرتِ طیبہ ﷺ کی تعلیمات کو عملی زندگی کا حصہ بنانا ہے،نبی کریم ﷺ نے انسانیت کو عدل، مساوات اور حقوق العباد کا عظیم درس دیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سیرتِ نبوی ﷺ معاشرے میں عدل، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینے کی تعلیم دیتی ہے،پاکستان کو مضبوط، پرامن اور خوشحال ریاست بنانے کے لیے اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی، رواداری اور احترامِ انسانیت اسلامی تعلیمات کا بنیادی حصہ ہیں،نوجوان نسل سیرتِ رسول ﷺ سے رہنمائی لے کر علم، کردار، محنت اور خدمتِ وطن کو شعار بنائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے متحد ہونا ہوگا،12 ربیع الاول امن، اخوت اور فلاحی معاشرے کے قیام کے عزم کی تجدید کا موقع ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سیرتِ نبوی ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں عدل و انصاف کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے،اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن و استحکام عطا فرمائے اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے۔








