وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال میں انتہائی دلخراش اور افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔








