معصوم کلیوں کا ہمیشہ کے لیے بچھڑ جانا ایک ناقابلِ بیان صدمہ اور انتہائی دلخراش سانحہ ہے، وفاقی وزیرِ ریلوے کا پمز میں نومولود بچوں کی اموات پر اظہارِ افسوس

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے المناک واقعے میں معصوم نومولود بچوں کی وفات پر دل رنجیدہ اور افسردہ ہے،معصوم کلیوں کا یوں ہمیشہ کے لیے بچھڑ جانا ایک ناقابلِ بیان صدمہ اور انتہائی دلخراش سانحہ ہے

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے المناک واقعے میں معصوم نومولود بچوں کی وفات پر دل رنجیدہ اور افسردہ ہے،معصوم کلیوں کا یوں ہمیشہ کے لیے بچھڑ جانا ایک ناقابلِ بیان صدمہ اور انتہائی دلخراش سانحہ ہے ۔ وزارت ریلوے کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ اس المناک سانحے نے ہر آنکھ کو اشکبار اور ہر دل کو سوگوار کر دیا ہے، غم کی اس گھڑی میں جاں بحق بچوں کے والدین اور لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ محمد حنیف عباسی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ معصوم بچوں کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور غمزدہ والدین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

مزید خبریں