نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بدھ کے روز کورنگ نالے کے ساتھ رہنے والے رہائشیوں کو چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح 1,751.40 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث اس کے سپل ویز بدھ کی صبح 6 بجے سے دوپہر تک کھولے گئے ہیں جس سے نیچے کی طرف پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع …
راول ڈیم میں پانی کی سطح بڑھنے کے بعد سپل ویز کھول دیئے گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بدھ کے روز کورنگ نالے کے ساتھ رہنے والے رہائشیوں کو چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح 1,751.40 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث اس کے سپل ویز بدھ کی صبح 6 بجے سے دوپہر تک کھولے گئے ہیں جس سے نیچے کی طرف پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔این ڈی ایم اے میڈیا ونگ نے کہا کہ سپل ویز کو کھولنے سے کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے، ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں سے احتیاط برتنے کی اپیل ہے۔اتھارٹی نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ نالے میں داخل ہونے یا عبور کرنے سے گریز کریں اور پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں اس پر بنائے گئے عارضی پلوں پر سے گزرنے سے بھی گریز کریں۔کورنگ نالہ کے ساتھ والے علاقوں کے مکینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور حفاظتی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ پانی کے اخراج میں متوقع اضافہ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔







